کاروار:یکم مئی (ایس اؤنیوز)بھارت جس لحاظ سے آج معاشی میدان میں ترقی کررہاہے اس کے لئے ہمارے مزدور ہی اہم وجہ سبب ہیں، ملک کی تعمیر میں ان کاایک اہم کردار ہے، ان کا احترام کرنا ، عزت کرنا ہم سب کا فریضہ ہے، اسی طرح مزدور بری عادتوں کا شکار ہوئے بغیر اپنی زندگی کو بہترین بنانے کی کوشش کریں۔ حالیہ دنوں میں مزدور طبقہ کئی ایک سہولیات سے محروم ہو رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار سول عدالت اور ضلع قانونی بورڈ کے سکریٹری دیویندر پنڈت نے کیا۔
وہ یہاں آزاد یوتھ کلب کاروار اور کلور ایجوکیشن ٹرسٹ کے اشتراک سے کوڑی باگ میں عالمی یوم مزدور کی مناسبت سے آزاد یوتھ کلب ہال میں منعقدہ مزدوروں کے تہنیتی پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اعزاز نواز نے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ پروگرام کی صدارت کئے ضلع مزدور محکمہ کی افسر ترنم نے ملک میں جاری غلامی کی روایت کو ختم کرنےکے لئے یکم مئی 1886کو چکاگو میں ایک انقلاب برپاہواتھا، اس کے بعد مزدوروں کی جدوجہد جاری رہی تو 1947میں صرف 8گھنٹے ہی مزدورکام کرنے کا قانون پاس ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے متحدہ اور غیر متحدہ مزدوروں کو حکومتوں کی طرف سے ملنے والی سہولیات کا تفصیل کے ساتھ ذکرکیا۔ اعزازی مہمان کے طورپر ملکی و ریاستی ایوارڈیافتہ نذیر احمد شیخ موجود تھے۔ پروگرام میں 24سالوں سے ایمانداری کےساتھ خدمات انجام دے رہے گاندھی نگر کے مکین ناگیش ایم ہریجن کی شال پہنا کر تہنیت کی گئی ۔ کرناٹکا ساہتیہ پریشد کی ممبر فیروزہ بیگم شیخ نے استقبال کیا تو کلورٹرسٹ کے صدر ابراہیم کلو ر نے شکریہ اداکیا۔اس موقع پر محمد حسن شیخ، نوتن جین، محمد عثمان شیخ، بلدیہ ممبر سنتوش نائک، الطاف شیخ، امیر خان، سلیم شیخ، بابو امبیگا، عبدالعزیز شیخ، دیوی داس نائک، محمد رفیق شیخ وغیرہ موجود تھے۔